Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
75 روپے کا کرنسی نوٹ قابل استعمال ہے ، مرکزی بینک کی وضاحت آگئی ! | زرائع نیوز

75 روپے کا کرنسی نوٹ قابل استعمال ہے ، مرکزی بینک کی وضاحت آگئی !

کراچی: اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نوٹ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح ہر قسم کے لین دین کے لئے قابل قبول ہے،اور موجودہ نوٹ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے ایک وضاحتی بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 75 ویں سالگرہ پر 14 اگست کو یہ نوٹ جاری کیا تھا،30ستمبر 2022 سے یہ نوٹ دستیاب ہے،اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا نوٹ مستقبل میں ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،یہ نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح ہر قسم کے لین دین کے لئے قابل قبول ہے،اورموجودہ نوٹ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں،موجودہ نوٹ کے ختم ہونے کی کوئی معیاد بھی نہیں ہے،75 روپے کا نوٹ صرف ایک بار ہی بڑی تعداد میں پڑنٹ کیا گیا ہے اور دوبارہ پرنٹ نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دس روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے،دس روپے کا نوٹ اور سکے دونوں زیر استعمال رہیں گے،1 اور 2 روپے کے سکے ختم کرنے کی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔