Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بیٹی کا اظہار محبت، شان شاہد نے پاؤں پر نیل پالش لگا لی | زرائع نیوز

بیٹی کا اظہار محبت، شان شاہد نے پاؤں پر نیل پالش لگا لی

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر اپنے پاؤں کی دلچسپ تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹیوں سے متعلق جذباتی نوٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹی اور نیل پالش لگے اپنے پاؤں کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

شان شاہد کا بتانا ہے کہ اُن کی بیٹی کے مطابق اُن کے پاؤں پر نیلی کے بجائے سرخ نیل پالش خوبصورت لگتی ہے۔شان شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹیوں کے لیے جذباتی نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ بیٹیاں پیار کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بیٹیاں مصور ہوتی ہیں اور باپ اُن کے کینوس، بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں، جنت کے لیے ہمارا بورڈنگ پاس ہوتی ہیں، والدین کو فخر ہونا چاہیے کہ انہیں بیٹیاں نصیب ہوتی ہیں۔