Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اے آئی گیم چینجنگ ٹیکنالوجی ، روکنا درست نہیں : بل گیٹس | زرائع نیوز

اے آئی گیم چینجنگ ٹیکنالوجی ، روکنا درست نہیں : بل گیٹس

واشنگٹن: آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے تیزی سے پھیلاؤ پر کچھ حلقوں کی جانب سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے انسانیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اب اس حوالے سے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بھی جواب دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی کی تیاری کی رفتار پر خدشات ظاہر کیے مگر ان کے خیال میں نئی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے کا کام روکنا درست نہیں ہوگا۔ بل گیٹس نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اے آئی گیم چینجنگ ٹیکنالوجی ہے اور مستقبل پر اس کے اثرات بہت زیادہ نمایاں ہوں گے، ہم سب کو ڈر ہے کہ برے کردار اس ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں مگر اس پر کام جاری رہنا چاہیے ۔

انہوں نے یہ خدشہ ضرور ظاہر کیا کہ اس ٹیکنالوجی تک برے افراد کی رسائی سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں مگر ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں اور ریگولیٹرز کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے۔

بل گیٹس کے خیال میں اے آئی ٹیکنالوجی کے مثبت اثرات منفی چیزوں سے زیادہ ہوں گے۔بل گیٹس نے دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکنالوجی انڈسٹری کے ساتھ مل کر اے آئی سے جڑے خطرات کو محدود کریں۔