Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاہور, ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے لیے سماعت مقرر | زرائع نیوز

لاہور, ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے لیے سماعت مقرر

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ۔

زرائع کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ ایڈووکیٹ ابوذرسلمان نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔

درخواست میں موقف اختیا رکیاگیاہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ۔

انٹرنیٹ سروس معطل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اورقانون کے منافی ہے ۔

ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس کو بھی بند کردیاگیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس سوشل میڈیا ایپس بحال کرنے کا حکم جاری کردے۔