لاہور: صدر عارف علوی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ زمان پارک آئے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر عارف علوی اور عمران خان کے مابین جیل بھرو تحریک پر بھی مشاورت کی گئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبوں میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر اظہار تشویش کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا ،90 دنوں میں انتخابات نہ ہوئے تو یہ آئین شکنی ہو گی۔ ملاقات میں صدر کے آئینی اختیارات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دو صوبوں میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو خط بھی لکھا۔
