Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ ہائیکورٹ نے بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کے خلاف صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد کردی | زرائع نیوز

سندھ ہائیکورٹ نے بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کے خلاف صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد کردی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی صنعتوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کےخلاف صنعتکاروں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

زرائع کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی کی صنعتوں کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کےخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک نے سبسڈی ختم کرنے کی حمایت کی تھی۔

کےالیکٹرک کے وکیل نے مؤقف دیا تھا کہ یہ سبسڈی آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کی گئی۔

حکومت نے کہا کہ صنعتوں کو دی گئی سبسڈی ختم کرکے سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا جائے گا۔

درخواست گزار صنعتکاروں کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ مخصوص مدت کیلئےجو سبسڈی دی جائے وہ واپس نہیں لی جاسکتی۔

جس میٹنگ میں سبسڈی واپس لی گئی اس کا حکومت نے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

ایسی دستاویزات پیش نہیں کیں کہ آئی ایم ایف نے سبسڈی واپس لینے کے لئےکہا۔

سبسڈی واپس لینے سے الیکٹرک کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ان کو تو پیسے ملے ہیں۔

سبسڈی زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کو دی گئی تھی۔