Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران کے لئے چیف جسٹس کے ریمارکس عدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے, وفاقی کابینہ کا اظہار مذمت | زرائع نیوز

عمران کے لئے چیف جسٹس کے ریمارکس عدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے, وفاقی کابینہ کا اظہار مذمت

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارات کابینہ اجلاس میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس کے کلمات کی شدید مذمت کی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران سماعت عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘

کابینہ اجلاس میں چیف جسٹس کے ان ریمارکس سمیت دیگر کلمات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔کابینہ اجلاس کے علامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدل کی اعلیٰ ترین کرسی پر بیٹھے شخص کا یہ کہنا عدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام، مہذب دنیا اور عدالتی فورمز کی تاریخ گواہ ہے یہ طرز عمل منصف کا نہیں ہوسکتا۔