Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی آئی میں انضمام سے انکارپر نیب مقدمات بنائے گئے , مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

پی ٹی آئی میں انضمام سے انکارپر نیب مقدمات بنائے گئے , مصطفیٰ کمال

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سید مصفطفی کمال نے کہا ہے کہ جو جنرل ان کو الیکشن مینیج کرکے دے اگر نادے وہ تو جنرل جانور ہے، پچھلے 4 دن میں پورے پاکستان کو جلایا گیا ہے، کیا وہ عافیہ صدیقی کے لئے یا عوام کے لئے تھا، نہیں وہ صرف اپنی ذات کے لئے کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں جائز طریقے سے عہدے سے کیوں ہٹایا اب ناجائز طریقے سے بحال کرو، اگر ایسا نہیں کیا تو کور کمانڈر کے گھر کو بھی جلائیں گے، ایک دن ایسا بھی آئیگا کے یہ چیف جسٹس صاحب کو بھی جانور کہیں گے، پاکستانی معاشرے کی منافقت پر حیرت ہے، جس سے رشتہ نہیں کرسکتے اسے وزیر اعظم بنانے کو تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کلفٹن کے باہر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ میں سینٹر سمیت اہم عہدوں پر رہا ہوں, میرا دشمن بھی مجھ پر سوال نہیں اٹھا سکتا, عمران خان انقلاب برپا کر رہے ہیں, لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سفر اس لئے ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ سب اپنے فائدے کے لئے کر رہے ہیں۔ سارا نظام ان کو ایسا چاہیے کہ سارے جنرل ان کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے فرمائش کی گئی عمران خان کی پارٹی میں ضم ہو جائیں,انکار پر ہمارے خلاف یہ کیس بنایا گیاجس سے رشتہ نہیں کرسکتے، اسے وزیر اعظم بنانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے زیادہ غلط فہمی میں کوئی نہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کخلاف نہیں۔ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان 4 سال حکومت کے باجود ایک کام نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان کو جلایا گیا, عمران خان کی تحریک ان کی ذات کے لیے ہے, پاکستانی معاشرے کی منافقت پر حیرت ہے, جس سے رشتہ نہیں کرسکتے اسے وزیر اعظم بنانے کو تیار ہیں۔