Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نئے ایم ڈی سائٹ نے عہدہ سنبھالتے ہی ملازمین کو خبردار کردیا | زرائع نیوز

نئے ایم ڈی سائٹ نے عہدہ سنبھالتے ہی ملازمین کو خبردار کردیا

کراچی: غضنفر علی قادری نے مینجنگ ڈائریکٹر سائٹ لمیٹڈ کے عہدے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

نو منتخب ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے بدھ کے روز اچانک سائٹ لمیٹڈ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور غیر حاضر افسران سے وضاحت طلب کرلی۔

ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری کو گزشتہ ہفتے ادارے میں تقرروری کا پروانہ ملا تھا جس کے بعد انہوں نے سائٹ لمیٹڈ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے تعارفی اجلاس منعقد کئے۔

ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری بدھ کے روز اچانک شعبہ جات کا دورہ کر کے کارکردگی کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

ترجمان سائٹ لمیٹڈ کے مطابق ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے اس موقع پر افسران و ملازمین کو دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ فرائض مکمل ایمانداری سے انجام دیئے جائیں، ڈیوٹی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی اور لا پرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔