Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اظہار یکجہتی، کراچی میں ہزار فٹ لمبا فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا | زرائع نیوز

اظہار یکجہتی، کراچی میں ہزار فٹ لمبا فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

اسلامی جمعیت طلبا نے فلسلطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 1000 فٹ طویل پرچم لہرا کر حماس کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے طارق روڈ پہ مظاہرہ کیا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرے سے ناظم کراچی اسلامی جمعیت طلبا بلال جمیل نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں کسی اسرائیلی قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، بیت المقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے، حماس نے محض جذبہ جہاد سے اسرائیل پر حملہ کیا اور اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، ہم یہ بات ان تک پہنچانا چاہتے ہیں کہ ان کے پاکستانی بھائی ہر لمحے فلسطنیوں اور حماس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے اج ثابت کیا ہے کہ جذبہ شوق شہادت ہر دنیاوی اسلحے ، دنیا کی ہر ٹیکنالوجی پر بھاری ہے، بیت المقدس میں نماز پڑھنا ہماری دلی تمنا ہے۔