Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
افغانستان میں‌ تباہ کن زلزلہ، 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں |

افغانستان میں‌ تباہ کن زلزلہ، 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں

ہرات: افغانستان میں6.3 شدت کے زلزلے سے 2100 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سےز ائد زخمی ہوگئے ۔

شمال مغربی صوبے ہرات سمیت کئی دیگر صوبوں میں زلزلے نے تباہی مچادی جہاں طاقتور اورشدید جھٹکوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ ہرات میں2 ہزار سے افراد جاں بحق اور اس سے کئی زیادہ سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں مکانات کو مکمل یا جزوی طورپر منہدم ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں زلزلے کاپہلا طاقتورجھٹکا مقامی وقت کے مطابق دن تقریباً 11 بجے محسوس کیا گیا جس کے باعث ہزاروں کی تعدادمیں لوگ اپنے گھروں‘ دکانوں ‘ پلازوں اور دفاتر سے نکل کر کلمہ طیبہ ‘ توبہ استغفاراور اﷲ اکبر کا وردکرتے رہے۔ ابتدائی جھٹکے کے بعد ایک گھنٹہ کے اندر تین مزید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایک گھنٹے کے دوران چار مرتبہ زلزلہ آنے پر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

امریکی زلزلہ پیما مرکزکے مطابق افغانستان میں زلزلے کا مرکز ہرات شہر سے 40 کلومیٹر شمال مغرب ضلع زندہ جان میں تھااور اس کی شدت ریکٹرسکیل پر6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی صرف 14 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے کے بعدتین مرتبہ آفٹر شاک آئے۔زلزلے کے یہ جھٹکے افغان صوبے بادغیس اور فراہ کے علاوہ افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے تاہم سب سے زیادہ نقصان صوبہ ہرات کے اضلاع زندہ جان‘ غوریان اور گلران میں پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ زندجان زلزلہ کا مرکز بتایاجاتا ہے۔

افغانستان کے صوبے ہرات میں گورنر کے ترجمان نثار احمد الیاس نے زلزلہ سے بڑے پیمانے پر اموات واقع ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے اور 320 افرادکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد میں8 بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کو ہسپتاالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملکی اوربین الاقوامی میڈیا کے مطابق صوبہ ہرات میں اب تک320 افراد جاں بحق اور200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق افغانستان کا متاثرہ ضلع زندہ جان میں ایک گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے تاہم فوری طورپر تصدیق نہ ہوسکی۔گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ یاد رہے کہ جون 2022 میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع افغان صوبہ پکتیکا میں تباہ کن زلزلہ نے تباہی مچائی تھی اور5.9 شدت کے زلزلے کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے ۔