Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چھٹا نمبر | زرائع نیوز

آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چھٹا نمبر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج چھٹا نمبر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی شہر کی فضا میں آج آلودگی 156 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ روز تک آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والا صوبۂ پنجاب کا شہر لاہور کا آج اس فہرست میں 13 واں نمبر رہا۔

لاہور کی فضا میں آج آلودگی 125پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کولکتہ کا آج پہلا نمبر رہا جس کی فضا میں آلودگی 197 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

اسی طرح 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔