کراچی : آل کراچی پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے شہر بھر میں جاری دھرنوں اور عمران خان کی متوقع گرفتاری کے پیش نظر اسکول بند کرنے پر سوچ بچار شروع کردی ہے جس کا حتمی اعلان رات گئے کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج اور ہنگاموں کے پیش نظر آل پرائیوٹ اسکولز ایسو سی ایشنز نے شہر بھر کے تمام نجی ادارے بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کو بتایا گیا ہے کہ اسکولز بند کرنے کا فیصلہ والدین اور طالب علموں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔
