Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مالاکنڈ، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور صحافی قتل میں ملوث ملزمان گرفتار |

مالاکنڈ، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور صحافی قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

محمد  زادہ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعوی

ملاکنڈ: ملاکنڈلیویز نے سخاکوٹ کےسوشل ایکٹیویسٹ محمد زادہ کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ انوار الحق نے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر تے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی کی مدد سے با آسانی ممکن ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے واردات کا اعتراف کر لیا ہے۔مالاکنڈ لیوی لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرے مقتول نوجوان عمر حیات کے قاتلو ں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ محمد زادہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کا تعلق سخاکوٹ سے ہے جن کی شناخت زبیر اور داد موسی بابا کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ فرانزک ٹیموں اور خفیہ اداروں کی محنت سے ملزمان کوگرفتار کیا۔واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ ​انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ قتل منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش سے جڑ ا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف بھرپور مہم جاری رہے گی ۔ا نہوں نے اعلان کیا کہ مقتول نوجوان کے نام سے منسوب محمد زادہ نارکوٹکس فورس تشکیل دی جارہی ہے۔ انہوں نے30منشیات فروشوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews