سانحہ سائٹ: کمپنی کی نیت ٹھیک، طریقہ کار غلط تھا، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہےکہ سائٹ ایریا میں زکوۃ تقسیم کے دوران اموات پر صدمہ پہنچا، نجی کمپنی نے زکواۃ تقسیم کرنے کی اطلاع نہیں دی تھی، جس کی وجہ سے سانحہ ہوا، کمپنی کی نیت ٹھیک، طریقہ کار درست نہیں تھا۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 5 لاکھ اور زخمیوں کیلئے فی کس ایک لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں ساڑھے 15 ارب کی سبسڈی دی جائے گی، کوئی سمجھتا ہےکہ وہ مستحق ہے تو قریبی بی آئی ایس پی مرکز سے رجوع کرے، 24 گھنٹوں میں رجسٹرڈ کیا جائے گا، اس مد مزید 5 ارب بھی خرچ کرنا پڑے تو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: