جناح ٹائون میں محکمہ ایم اینڈ ای کی مشینری درستگی کی جانب گامزن
چئیرمین جناح ٹائون،رضوان عبدالسمیع کا محکمہ ایم اینڈای کے مرمت کردہ اسکائی لفٹر اور فیومیگیشن یونٹ کا معائنہ
جناح ٹائون کو روشن بنانے کیلئے محکمہ ایم اینڈای کی گاڑی کو مرمت کرکے قابل استعمال بنا دیا گیا ہے،رضوان عبدالسمیع
مرحلہ وار،میونسپل سروسز پر معمور گاڑیوں کو قابل استعمال بنا دیا جائے گا،رضوان عبدالسمیع
بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ہر لحاظ سے بہتری لائی جارہی ہے، رضوان عبدالسمیع
کراچی,,,,,چئیرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ماضی میں بھی ہم عوام کی بھرپور خدمت کی بہترین مثال قائم کر چکے ہیں
ان خیالات کا اطہار انہوں نے ناکارہ گاڑیوں کو کارآمد بنانے کے بعد ان کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجنئیر نور علی جمالی اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئیر ہارون شکیل نے چئیرمین جناح ٹائون کو آگاہ کیا
کہ محکمہ ایم اینڈ ای نے ناکارا گاڑیوں کو قابل استعمال بنانا شروع کر دیا ہے جس سے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی چئیرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع نے محکمہ ایم اینڈ ای کی اسکائی لفٹر اور فیومیگریشن یونٹ کی درستگی کے بعد ٹائون کو روشن بنانے اور ڈینگی کے پھیلا ئوکی روک تھام کافی مدد ملے گی
، انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار میونسپل سروسز پر معمور گاڑیوں کی درستگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے لحاظ سے ہر شعبے میں بہتری لائی جارہی ہے .اس موقع پر دیگر افسران ومنتخب بلدیاتی نمائندگان بھی موجود تھے
