Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فلسطینی پرچم کی وجہ سے اعظم خان پر جرمانہ، ذکا اشرف کی برطرفی تک پہنچ گیا | زرائع نیوز

فلسطینی پرچم کی وجہ سے اعظم خان پر جرمانہ، ذکا اشرف کی برطرفی تک پہنچ گیا

نیشنل ٹی 20 میچ میں فلسطینی پرچم بلے پر بنوانے پر اعظم خان پر جرمانہ عائد کرنے کے خلاف نوجوانوں نے احتجاج کیا اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے درجنوں کارکنان اعظم خان سے اظہار یکجہتی کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کرنے پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔

شرکا نے کہا کہ اعظم خان کے خلاف جرمانہ واپس نہ کیا گیا تو پی ایس ایل کے موقع پر احتجاج کریں گے۔

جماعت اسلامی کراچی یوتھ ونگ کے ہاشم ابدالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعظم خان کے خلاف کیا گیا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا سلسلہ ملک گیر سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔

شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ذکا اشرف کی برطرفی کے نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ نیشنل اسیٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 کے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اعظم خان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے بلے پر فلسطینی پرچم بنوا کر آئے تھے۔ اس پر آئی سی سی نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں سخت متنبہ کیا اور میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کیا۔