Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں خواتین پولیس اہلکار بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث | زرائع نیوز

کراچی میں خواتین پولیس اہلکار بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث

شہر قائد میں جہاں ایک طرف مسلح باوردی پولیس اہلکار لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث پائے جا رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف خواتین پولیس اہلکار بھی بھتہ وصولی اور موٹر سائیکل چوروں کے گینگ کو آپریٹ کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان بہادر نے ایک روز قبل گیسٹ ہاؤسز میں غیر قانونی چھاپے مار کر گیسٹ ہاؤسز مالکان سے بھتہ لینے میں ملوث لیڈی ایس ایچ او شازیہ ميمن کو معطل کیا تھا۔

دوسری جانب حال ہی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناظم آباد سے 2 موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ ان کی سرپرستی اے وی ایل سی میں تعینات ایک لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کرتی ہے۔

ملزم کے اعترافی بیان کے بعد اے وی ایل سی حکام نے کسی قسم کی کوئی گرفتاری نہیں کی۔