Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ساتویں جماعت کی طالبہ کی اسکول کی عمارت سے کود کر خودکشی کی کوشش | زرائع نیوز

ساتویں جماعت کی طالبہ کی اسکول کی عمارت سے کود کر خودکشی کی کوشش

کراچی: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی مدینہ کالونی میں مبینہ طورپر ساتویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کی عمارت سے کود کر خودکشی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں کریسنٹ پبلک اسکول میں پیش آیا۔مبینہ طورپرساتویں جماعت کی طالبہ لائبہ فاروق نے اسکول کی عمارت سے کودنے کی کوشش کی جسے علاقہ مکینوں نے بچالیا۔

خودکشی کی کوشش کرنے والی بچی کریسنٹ اسکول کی طالبہ ہے، 13 سالہ بچی نے مبینہ طور پر گھر پر بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔

پیر کے روز اسکول میں شام کے وقت بچی کی جانب سے دوبارہ خودکشی کی کوشش کی گئی۔علاقہ مکینوں کی جانب سے عقلمندی کا مظاہرہ کیا گیا۔

اسکول کی چھت پر پہلے بچی کا ہاتھ پکڑا اور پھر اوپر کی جانب کھینچ لیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر بچی نے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔