Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم پاکستان کا بڑا نقصان، اہم رکن قاتلانہ حملے میں جاں بحق | زرائع نیوز

ایم کیو ایم پاکستان کا بڑا نقصان، اہم رکن قاتلانہ حملے میں جاں بحق

حیدرآباد کے حالی روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مقامی رکن ڈاکٹر نوشاد خان یوسفزئی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر نوشاد اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے کہ گھر کے قریب انہیں گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم اب تک ان کے قتل کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ایم کیو ایم کے مقتول رکن ڈاکٹر نوشاد خان یوسفزئی حیدر آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

Image may contain: one or more people

ڈاکٹر نوشاد ویٹنری ڈاکٹر تھے جو حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے ایک سیکٹر کے امور کو دیکھ رہے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوشاد کو تین گولیاں سینے میں جبکہ ایک گولی ان کے چہرے پر لگی ہے۔

عینی شاہد کے مطابق ایم کیو ایم رہنما کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جنہوں نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے اور ایم کیو ایم رہنما پر فائرنگ کے بعد وہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔