Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم کی خاتون رہنما ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کی خاتون رہنما ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق

شہر قائد کے علاقے غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والی خاتون رخشندہ علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون گزشتہ روز شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر انڈر پاس سے گزر رہی تھی تو اس دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پرس چھیننے کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گر گئی تھی اور اس کے سر پر چوٹ لگی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دورانِ علاج وہ دم توڑ گئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ رخشندہ ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی۔

خاتون کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر ناظم آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بلدیہ قبرستان میں ہو گی۔