Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
‏سندھ کرونا ایمرجنسی ریلیف منظور، خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا | زرائع نیوز

‏سندھ کرونا ایمرجنسی ریلیف منظور، خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا

‏گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعہ کے روزسندھ کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کی منظوری دی۔

سندھ حکومت نے گورنر کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کے بعد آرڈیننس دوبارہ نظرثانی کیلئے گورنر کو بھجوایا تھا۔

سندھ حکومت کے کورونا وائرس سے روک تھام کے لئے اقدامات

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا ویڈیو بیان

گورنر سندھ کی منظوری کے بعد سندھ بھر میں وبائی امراض ترمیمی ایکٹ نافز ہوگیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب

شہریوں، دکانداروں اور فیکٹری مالکان سمیت ہر فرد پر احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے۔ ترجمان سندھ حکومت

وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب

شہریوں سمیت تمام ادارے محکمہ داخلہ کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام ایس او پیز پر عمل کریں۔بیرسٹر مرتضی وہاب

ایس او پی کی خلاف ورزی پر دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔بیرسٹر مرتضی وہاب

قانون کا مقصد شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا شعور پیدا کرنا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب

سندھ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات لے رہی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب

فیزیکل فاصلہ، ماسک کا استعمال، کارخانوں و مارکیٹوں کی ایس او پیز پر اس قانون کا اطلاق ہوگا۔ترجمان سندھ حکومت

اجتماعات، مزہبی و سماجی تقاریب، لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر بھی اس قانون کا اطلاق ہوگا۔بیرسٹر مرتضی وہاب

ہم سب نے وبائی امراض ترمیمی ایکٹ پر عمل کرنا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب

پابندی والے کاروبار کھولنے پر بھی یہ قانون حرکت میں آئیگا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب

آئیے اس وباء کے خاتمے کے لئے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب