اسلامی جمعیت طلبا کا کراچی میں دو روزہ عالمی یوتھ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

پاکستان کے تعلیمی اداروں کی نمائندہ مذہبی طلبا تنظیم اسلامی جمعیت طلبا نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور عالمی رہنماؤں کو پیغام دینے کیلیے عالمی یوتھ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

اسلامی جمعیت طلبا پاکستان کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی حالت زار اور اُن پر ہونے والے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں عالمی مسلمان رہنماؤں کی خاموشی مزید مایوسی پیدا کررہی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے ملت کا سودا کردیا ہے۔

شکیل احمد نے بتایا کہ ’ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلیے، نیل کے ساحل سے لے کر تابخا کے کاشغر‘ تک کے نظریے کو عملی جامع پہنانے کیلیے کراچی میں دو روزہ عالمی یوتھ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے‘۔

اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے کانفرنس 29 اور 30 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔ جس کے ذریعے امت مسلمہ کے رہنماؤں کو پیغام دیا جائے گا جبکہ نوجوانوں کو بیدار کیا جائے گا۔

ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے ذریعے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: