Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بلیو وہیل کھیل کر موت کے منہ میں‌جانے والے افراد کے ساتھ روز قیامت کیا ہوگا؟ | زرائع نیوز

بلیو وہیل کھیل کر موت کے منہ میں‌جانے والے افراد کے ساتھ روز قیامت کیا ہوگا؟

قاہرہ(ویب ڈیسک) مصری دارالافتا کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد عمران نے کہاہے کہ بلیو وہیل وڈیو گیم کے ذریعے خودکشی کاارتکاب کرنے والے افرادگناہ کے مرتکب ہوئے اور قیامت کے روز انھیں اسی گیم کے ذریعے عذاب دیا جائے گا۔

عرب ٹی وی سے انٹرویو میں ڈاکٹر خالد عمران نے باورکرایا کہ دارالافتا کے سامنے بلیو وہیل گیم سے متعلق اس وقت ایک بڑے خطرے کا انکشاف ہوا جب بڑی تعداد میں لوگوں نے اس حوالے سے شرعی حکم کا فتویٰ طلب کیا۔ ہمارے علم میں بعض نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات آئے جس کے بعد ہم نے اس گیم کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس گیم میں انسانی عزت نفس اور اس کے جسم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔