لاہور: لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
فخر زمان پی ایس ایل میں چھکوں کی سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔
فخر زمان کے پی ایس ایل میں 100 چھکے مکمل ہوگئے۔
فخر زمان نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں اپنا پہلا چھکا لگا کر لیگ میں 100 چھکے مکمل کیے۔پی ایس ایل میں کامران اکمل نے 89، آصف علی نے 88 اور شین واٹسن نے 81 چھکے لگائے۔
