Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران گرفتاری آپریشن:2 کروڑ سے زائد کی سرکاری املاک کو نقصان | زرائع نیوز

عمران گرفتاری آپریشن:2 کروڑ سے زائد کی سرکاری املاک کو نقصان

لاہور: زمان پارک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن کے دوران دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

14 ما رچ کوپاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین اور سا بق وزیر اعظم عمرا ن خا ن کے گھر کے با ہر زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران 3 واٹر کینن، تھانوں کی 8 گاڑیاں،2 پی آر یو کی گاڑیاں اور8 موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سرکار ی املاک کو نقصان پہنچا۔

نقصان کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی ایک بس کو جزوی نقصان ہوا اور واٹر ٹینکر کو مکمل طور پر جلا دیا گیا، تین واٹر کینن کا ساڑھے 58 لاکھ کا نقصان ہوا، 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کے واٹرٹینکر کو مکمل جلا دیا گیا۔

تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا۔ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں خاکستر کردی گئیں، موٹرسائیکلوں کی مجموعی مالیت 23 لاکھ روپے تھی، وائر لیس سیٹس اور کمیونی کیشن سسٹم کو 35 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، کیمرے، کمپیوٹر سسٹم چھتریاں اور کونز کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

ذرا ئع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈا کٹر عثما ن انور کی جا نب سے رپو رٹ کونگران وزیر اعلی ٰپنجاب کو بھجوا دی ہے ۔