Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاک افغان دوستی بس شروع کرنے کا فیصلہ، معاملات طے | زرائع نیوز

پاک افغان دوستی بس شروع کرنے کا فیصلہ، معاملات طے

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاک افغان دوستی بس سروس شروع کرنے کے لئے معاملات طے پا گئے ہیں اور پاکستان نے افغانستان کے ساتھ زمینی راستے سے سفر کیلئے لگژری بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مسافروں اور سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس ٹرمینل قائم ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وزارت موصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور بس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کیلئے بھی اصولی اتفاق ہوچکا ہے جس کیلئے پاکستان اور افغانستان اپنی اپنی حدود میں جلد انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان زمینی راستے سے سفر کیلئے بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر میں دشواریوں کے باعث کیا گیا ہے کیونکہ طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے ایئر فلائٹس میں دشواریاں آرہی تھیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاملات و مسائل کے حل کیلئے قائم افغانستان انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سیل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان زمینی سفر کیلئے پشاور تا جلال آباد لگژری بس سروس شروع کی جائے گی، جس کیلئے پاکستان کی وزارت موصلات اور افغان وزارت مواصلات کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان سائیڈ پر بس سروس کیلئے طورخم بارڈر پر انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے ذریعے 12 فروری 1983 کو جاری کردہ ایس آر او نمبری 102(I)/1983 میں اہم ترامیم کردی گئی ہیں ۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل طورخم بارڈر پر بنیادی ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو)طورخم کے مد مقابل قائم کیا جائے گا جس کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔ انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل پر پشاور تا جلال آباد کے درمیان شروع ہونے والی لگژری بس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور انکے سامان کی کسٹمز و امیگریشن کلیئرنس ہواکرے گی۔

وزارت مواصلات کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پشاور تا جلال آباد پندرہ سے بیس سیٹوں پر مشتمل ایک بس سروس شروع کی جائے گی جس کیلئے افغان حکام اپنی سائیڈ پر اس بس سروس کے لئے انتظامات مکمل کررہے ہیں، جس کے تحت جلال آباد میں انٹرنیشنل بس سروس ٹرمینل قائم کیا جارہا ہے اور افغانستان میں بس سروس اور مسافروں کے سامان کی سیکورٹی کی ذمہ داری افغان حکام کی ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے ابتدائی طور پر پندرہ سے بیس سیٹوں پر مشتمل ایک بس چلائی جائے گی اس کے بعد اس میں اضافہ کیا جائے گا ۔
بس سروس