Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رمضان المبارک کے آخر میں عمرہ رجسٹریشن نہیں ہوگی | زرائع نیوز

رمضان المبارک کے آخر میں عمرہ رجسٹریشن نہیں ہوگی

ریاض: رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی بکنگ مکمل کی جا چکی ہے۔رمضان المبارک کے آخر میں عمرہ کرنے کے لیے نئی بکنگ کا امکان نہیں۔

سعودی اخبار نے رمضان المبارک میں عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے لیے بکنگ کی بڑھتی ہوئی طلب کا انکشاف کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بکنگ کے6 روزمیں زیادہ رش دیکھنے میں آیا، 7 دن درمیانے درجے کا رش اور 3 دن سب سے کم افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

عمرہ امور کے معاون عبدالرحمن شمس نے بتایا تھا کہ رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی تعداد کل تک تقریبا آٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے معذور افراد کے لیے المسجد الحرام میں داخل ہونے کےلئے 8دروازے مختص کر دئیے ۔

معذور افراد کے لیے مسجد حرام کے جو داخلی دروازے مختص کیے گئے ہیں ان میں بالترتیب باب نمبر 68، 74، 79، 84، 89، 90، 93 اور 94 داخل ہیں۔

ان دروازوں پر ریمپ اور سلائیڈز چلتی ہیں۔ ان دروازوں سے وہیل چیئر اور دیگر گاڑیوں کے داخل اور خارج ہونے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔