Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم کا متبادل نہیں، پی ایس پی کو ووٹ نہیں‌ ملیں‌ گے، پرویز مشرف | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کا متبادل نہیں، پی ایس پی کو ووٹ نہیں‌ ملیں‌ گے، پرویز مشرف

کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی کو ووٹ نہیں ملیں گے کیونکہ وہ جماعت عوام میں بالکل بھی مقبول نہیں ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں ماریہ میمن کے ساتھ دبئی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر، پولیس، تھانہ کچہری سب نواز شریف کے زیر اثر ہیں، وزیر داخلہ احسن اقبال نواز شریف کے اشارے پر میرے خلاف بول رہے ہیں، جب یہ پکے چلے جائیں گے تب میں پاکستان آنے میں آسانی محسوس کروں گا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں پاکستان کی کوئی پارٹی نہیں ، پاک سرزمین پارٹی کو کراچی کے عام آدمی کا بھی ووٹ نہیں ملے گا، پاک سرزمین پارٹی ایم کیو ایم کا بدل نہیں ہوسکتی ہے۔