Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گمشدہ چوہدری نثار اچانک منظر عام پر آگئے، اہم اعلان متوقع | زرائع نیوز

گمشدہ چوہدری نثار اچانک منظر عام پر آگئے، اہم اعلان متوقع

اسلام آباد: مسلم لیگ (ّن) کے رہنما چوہدری نثار نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے، وہ معمول کی طرح پنجاب ہاؤس کی بجائے نجی مقام پرپریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پارٹی امور اور ملکی معاملات پر بات کریں گے جب کہ وہ بطور سابق وفاقی وزیرداخلہ رونما ہونے والے اہم واقعات پر بھی اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار پارٹی سے اپنی 35 سالہ وابستگی کے بارے میں اظہار خیال کریں گے، ان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ سابق وزیر داخلہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دیں گے، ٹکٹ دینے اور پارٹی میں اپنے مستقبل کا فیصلہ پارٹی قیادت پر چھوڑیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار پارٹی ٹکٹ ملنے کی صورت میں پارٹی کے نشان پرہی الیکشن لڑیں گے جب کہ وہ آج آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوارکے طور پر بھی انتخاب لڑنےکا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان تعلقات کئی ماہ سے ناخوشگوار ہیں، میاں شہبازشریف نے گزشتہ ماہ چوہدری نثار سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں سابق وزیر داخلہ نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

گزشتہ دنوں چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں بھی زیر گردش تھیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔