Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹنکی گراؤنڈ جلسہ، ایم کیو ایم کے خلاف بینرز اور مظاہرے | زرائع نیوز

ٹنکی گراؤنڈ جلسہ، ایم کیو ایم کے خلاف بینرز اور مظاہرے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں بڑی تبدیلی، رات گئے لیاقت آباد کے مکین ایم کیو ایم کے خلاف سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے جلسہ نامنظور اور ایم کیو ایم نامنظور کے نعرے لگا دیئے۔

لیاقت آباد کے مکین متحدہ پاکستان کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، مختلف مقامات پر مظاہروں میں خواتین بھی شریک تھیں، مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ بھی سنا دیا۔

مظاہرین نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم والوں کو پانچ سال بعد مہاجروں کی یاد کیسے آگئی ؟ پارٹی رہنما جانبدارانہ مردم شماری پر خاموشی کیوں رہے۔

دوسری جانب متحدہ کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے شہر میں آویزاں کیے جانے والے بینرز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام کرنے والے دن میں کر کے دکھائیں رات کے وقت ڈرپوک لوگ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔