Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے, حافظ نعیم | زرائع نیوز

مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے, حافظ نعیم

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں جیل چورنگی سے مزار قائد تک یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی گئی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا دن منایا جا رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جہاں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے ہے، بدقسمتی سے حکمران طبقہ مودی سرکار سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔