Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
لیڈر شپ سے لاتعلقی، مراد علی شاہ کا ایم کیو ایم اراکین پر طنز، ویڈیو دیکھیں | زرائع نیوز

لیڈر شپ سے لاتعلقی، مراد علی شاہ کا ایم کیو ایم اراکین پر طنز، ویڈیو دیکھیں

کراچی: سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران ایم کیو ایم کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اراکین کو متنبہ کیا کہ آپ ہماری لیڈر شپ تک نہ پہنچیں۔

انہوں نے متحدہ اراکین کو متنبہ کیا کہ تہذیب کے دائرے میں رہیں اور لیڈر شپ کو برا نہ بولیں وگرنہ پھر جو ہوگا ہم اُس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی لیڈر شپ کو بھلا دیا دھتکار دیا مگر ہم اپنی لیڈر شپ کے لیے جان تک قربان کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پر بھی خوب گرجے برسے اور انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی اگر حقیقت ہے تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کا اندراج کیوں نہیں ہوسکا۔

ویڈیو دیکھیں