Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، پولیس افسر 18 لاکھ روپے سے محروم | زرائع نیوز

کراچی، اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، پولیس افسر 18 لاکھ روپے سے محروم

کراچی، اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، پولیس افسر 18 لاکھ روپے سے محروم

کراچی کے علاقے محمود آباد اعظم بستی کے قریب مسلح افراد نے ریٹائرڈ پولیس افسر احسن رؤف کو اسلحے کے زور پر لوٹا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

نمائندہ وضاحت نیوز احسان یونس کے مطابق اعظم بستی کے قریب ریٹائر پولیس افسر احسن روف سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ملزمان ریٹائر پولیس افسر احسن روف سے 18 لاکھ سے زائد رقم لے کر فرار ہوگئے، ریٹائر پولیس افسر بینک سے رقم لے کر نکلے تو ملزمان نے تعاقب کیا۔

متاثرہ افسر نے پولیس کو بیان دیا کہ جب اُس نے مزاحمت کی تو ملزمان سے اسلحے کے بٹ مار کر تشدد کیا اور لاتوں گھنسوں کو بھی استعمال کیا۔

ریٹائر پولیس افسر اپنی 25 سالہ سروس کی ریٹائرمنٹ کی رقم لیکر بینک سے نکلے تھے، ملزمان کو پہلے سے خبر تھی کے پولیس افسر کے پاس کتنے پیسے اور کہاں رکھے ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق 6 موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے بینک والی پٹی پر احسن کو روکا اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوئے۔