کراچی: ہفت روزہ اخبار وضاحت نیوز کے انوسٹی گیشن رپورٹر رحیم اآگریا کو کل رات تین بجے سادہ لباس میں ملبوس افراد اغواء کرکے ساتھ لے گئے،
اہل خانہ کے مطابق رحیم آگریا بلدیہ ٹاؤن میں واقع ہوٹل کے قریب سے گزر رہے تھے کہ وہاں سیاہ کلر کی وی گو آئی تھی جس پر نمبر 4064 درج تھا اور اس کی اگلی نشست پر ایک نقاب پوش شخص موجود تھا۔
اہل خانہ کے مطابق 24 گھنٹے گزرنے کے قریب ہیں کارروائی ہونے کے 24 گھنٹے بعد تک تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا، رپورٹر کی گمشدگی پر صحافی تنظیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور مذکورہ شخص کو فوری پر پر بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
