آرٹس کونسل آف پاکستان میں سندھی بولی کانفرنس کا انعقاد

کراچی: وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے عالمی سندھی بولی کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،کانفرنس کا اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے سلسلے میں “سندھ لینگویج اتھارٹی” کی جانب سے کیا گیا ہے۔

دو روزہ عالمی سندھی بولی کانفرنس آرٹس کاؤنسل آف پاکستان کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔کانفرنس میں سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسحاق سمیجو، نامور اسکالر ڈاکٹر ذوالفقار کلہوڑو، ڈاکٹر فہمیدہ حسین، ڈاکٹر عبدالرزاق چنا، ڈاکٹر طارق رحمان، عالمی اسکالر ڈاکٹر مشل بوول نے شرکت کی،کانفرنس میں سندھی اور پاکستان کے دیگر زبانوں نے دانشوار، ادیب، اسکالرز اور لینگویسٹک کے ماہرین شریک نے شرکت کی،عالمی سندھی بولی کانفرنس کانفرنس میں 30 کے قریب مکالے پڑھے جائیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ زبان کی ترویج کے سلسلے میں اداروں کو کام کرنے میں کافی مشکلات درپیش ہیں۔زبانوں کو بچانے کے لیے وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان میں مادری زبانوں کے سلسلے میں وفاق کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ ہم بشمول تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے وسائل کی بنیاد پر سندھ میں زبان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سندھی لینگویج اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کی کمیٹی تشکیل دی جاۓ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: