Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
تھرکول منصوبہ: نیشنل گرڈ کو یومیہ 2500 میگاواٹ کی فراہمی | زرائع نیوز

تھرکول منصوبہ: نیشنل گرڈ کو یومیہ 2500 میگاواٹ کی فراہمی

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہےکہ شعبہ توانائی میں زرمبادلہ کی بچت کیلئے تھرکول منصوبہ بہترین وسیلہ ہے، تھرکول میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیز کو تمام سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

تھرکول پاور پراجیکٹ کمپنیز کے افسران کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تھر کول سے اس وقت 2500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو یومیہ دی جارہی ہے، منصوبہ ہمیں توانائی کے میدان میں خود کفیل کرے گا۔