Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
الیکشن، کامران ٹیسوری دستبردار، 27 جولائی کو اہم انکشاف کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

الیکشن، کامران ٹیسوری دستبردار، 27 جولائی کو اہم انکشاف کرنے کا اعلان

کراچی: ایم کیوایم کے ناراض رہنما کامران ٹیسوری نے الیکشن میں حصہ نہ لینےکا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم بہادرآباد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کے پاس ایم کیو ایم کا پورا اختیار ہے، بہادر آباد کے رہنماؤں نے اپنی مرضی سے فیصلے کیے ہیں، 25 جولائی کے الیکشن کے نتائج کی ذمے داری بھی بہادرآباد پر جائےگی اور 27 جولائی کو بتاؤں گا کہ کس نے الیکشن کس کو بیچا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ میرا اختلاف آٹھ کے ٹولے سے ہے، فاروق ستار روحانی نہیں جسمانی طور پر بہادرآباد کے ساتھ ہیں اور بہادر آباد والوں کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتا۔