Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلشن اقبال لینڈ مافیا کے بااثر افراد کا سرکاری اسکول پر قبضہ | زرائع نیوز

گلشن اقبال لینڈ مافیا کے بااثر افراد کا سرکاری اسکول پر قبضہ

کراچی: گلشن اقبال بلاک 6 میں لینڈ مافیا نے سرکاری اسکول پر قبضا کرنے کیلیئے عمارت کو تالا لگادیا، ڈھائی ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دوسرے روز سڑک پر تدریسی عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 6 میں واقع گورنمنٹ علی محمد اقبال ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری اسکول کو لینڈ مافیا کے کارندوں نے تالہ ڈال دیا۔

آج صبح جب عملہ اور طالبہ اسکول پہنچے تو دروازہ بند تھا جس کے بعد انہوں نے نے سڑک پر تدریسی عمل شروع کر دیا ۔

ہیڈ ماسٹر طارق کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے کروڑوں کی مالیگ بتانے کے لیے اسکول کو اسلحے کے زور پر بند کروایا، اسکول 25 سال سے سرکار کی ملکیت میں قائم ہے۔

اساتذہ اور طالباء کے والدین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مدد کریں اور ہیڈ ماسٹر نے جان کی امان کے لیے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحفظ کی بھیک مانگ لی۔

دوسری آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے گلشن اقبال میں واقع سرکاری اسکول پر باثر افراد کے قبضہ اور ذیرتعلیم طلباء کو تعلیمی سال خراب کرنیکی دھمکیوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو فوری طور پر جملہ انسدادی وحفاظتی اقدامات کرنے اور اس ضمن میں تمام تر انکوائری پر مشتمل رپورٹ ارسال کرنیکے احکامات دیئے ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔