کراچی: سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 116 سے کامیاب ہونے والا تحریک انصاف کا دوسرا رکن اسمبلی بھی اشتہاری نکلا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک شہزاد اعوان بھی اشتہاری نکلے، پی ایس 116 سے کامیاب ملک صاحب ایک کروڑ کا باؤنس چیک دینے کے جرم میں اشتہاری ہیں۔
https://zaraye.com/pti-candidate-na-254/
الیکشن 2018 میں شہزاد اعوان 9966 ووٹ لے کر ضلع غربی سے کامیاب قرار پائے تھے جس کے بعد وہ نو منتخب ایم پی اے ہیں۔ ان کی کامیابی کو ن لیگ کے امیدوار حاجی صالحین نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ھے کہ ملک شہزاد 2013 کے الیکشن میں بھی دوسرے نام سے الیکشن میں حصہ لیا تھا
https://zaraye.com/pti-winning-candidate-notification-stop/
