Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انسٹاگرام نے چپکے سے بڑی تبدیلی کردی | زرائع نیوز

انسٹاگرام نے چپکے سے بڑی تبدیلی کردی

سماجی رابطے کی مقبول ایپلیکیشن انسٹاگرام میں گاہے بگاہے نت نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے اور اب انسٹاگرام اسٹوری فیچر کا پول آپشن، گروپ چیٹ میں بھی فراہم کیا جائے گا۔

صارفین کو رواں برس مئی میں اسٹوری فیچر میں پول آپشن کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس کے ذریعے وہ اسٹوری اَپ لوڈ کرکے دوستوں کی رائے جان سکتے تھے۔

اور اب انسٹاگرام میں اضافی سہولت فراہم کی جارہی ہے یعنی صارف کسی بھی تصویر میں پول آپشن کا انتخاب کرکے گروپ چیٹ میں بھیج سکتا ہے۔

یہ سہولت گذشتہ روز سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب کردی گئی ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے چند اہم دوستوں کی رائے فوری طور پر حاصل کرسکیں گے اور اُن سے مشورہ بھی لے سکیں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا، جسے ذیل میں دیکھا جاسکتا ہے۔