ماسکو: دنیا کا چکر لگانے کا عزم لے کر کراچی سے نکلنے والے فخر عالم کو روسی ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
دفتر خارجہ نے دنیا کا چکر لگانے کی غرض سے ‘مشن پرواز’ پر نکلے پاکستانی گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم کا ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناء پر انہیں روس کے ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے کر روسی سفارت خانے کو گلوکار کی مدد کی ہدایت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ‘ہمیں فخر عالم کے پروگرام کا پہلے پتہ نہیں تھا، لیکن معاملے کا پتہ چلتے ہی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور روسی سفارت خانے کو فخر عالم کی مدد کی ہدایت کردی گئی ہے’۔
واضح رہے کہ ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں فخر عالم کو حراست میں لیے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
فیصل قریشی نے لکھا، ‘مجھے فخرعالم کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے اور انہوں نے اسے ٹوئیٹ کرنے کو کہا ہے۔’
