Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اس وجہ سے کبھی مسجد مت آؤ کہ شاہد آفریدی آیا ہوا ہے... ویڈیو | زرائع نیوز

اس وجہ سے کبھی مسجد مت آؤ کہ شاہد آفریدی آیا ہوا ہے… ویڈیو

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔

شاہد آفریدی کی یہ ویڈیو مسجد میں تبلیغ کے دوران کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اصل زندگی مرنے کے بعد ہے، ہم ابھی زندہ رہتے ہوئے بھی آنکھوں سے خواب دیکھ رہے ہیں کیونکہ ان سب کو ختم ہوجانا ہے۔

آفریدی نے نوجوانوں کو مسجد میں دیکھ کر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بڑی تعداد میں مسجد میں نظر آرہے ہیں، یہ بہت زیادہ خوشی کی بات ہے مگر آپ سب اللہ سے رابطہ جوڑ کرہی مسجد آئے شاید آفریدی یا کسی اور مشہور شخصیت کی وجہ سے نہ آؤ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جو بظاہر پرانی ہے۔