کوئٹہ: گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 3 رنز سے ہرادیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 184 رنز کے جواب میں پشاور زلمی 181 بناسکی۔
اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ کھیلا گیا۔میچ دیکھنے کے لیے کوئٹہ کے ہزاروں افراد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی خاص بات افتخار احمد کے 50 گیندوں پر 94 رنز بنائے، جس میں وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے بھی شامل تھے۔
جواب میں پشاور زلمی نے بھی بھرپور جواب دیا لیکن 181 رنز ہی بناسکے۔محمد حارث نے53 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شاہد آفریدی نے 25 اور بابر اعظم نے 23 رنز اسکور کئے۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 3 اور افتخار احمد نے 2 وکٹیں لیں۔
