Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
برطانیہ یورپین یونین سے علیحدہ، جھنڈا سرنگوں، فائدہ کس کو ہوا؟ | زرائع نیوز

برطانیہ یورپین یونین سے علیحدہ، جھنڈا سرنگوں، فائدہ کس کو ہوا؟

یکم فروری کا آغاز ہوتے ہی یورپین یونین کے باہر لگے ممالک کے پرچموں میں سے برطانیہ کا جھنڈا اتار دیا گیا۔

برطانیہ میں بریگزیٹ کی کامیابی کے بعد شہریوں کا ملا جھلا رجحان ہے، چند لوگ اس کی علیحدگی پر خوش تو بہت سے ناراض بھی ہیں، اگر برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی کو تاریخی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

بریگزیٹ سے برطانیہ کو بطور ملک کیا فائدہ ہوگا؟

چونکہ برطانیہ یورپین یونین میں شامل ممالک میں سب سے طاقتور تھا اس لیے اُسے کروڑوں ڈالر امداد یورنین کو سالانہ ادا کرنا ہوتی تھی، جبکہ یورپ کے ویزے پر برطانیہ میں بغیر ویزا کے انٹری تھی، عام طور پر یورپین ممالک سے لوگ برطانیہ میں ہی ملازمتیں تلاش کرنے آتے تھے جس سے یہاں کے مقامی نوجوانوں کو بڑے نقصان کا سامنا تھا۔

یورپین یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کو سالانہ کروڑوں ڈالر بچیں گے جبکہ اب یورپ سے آنے والے شہریوں کو بھی ویزا حاصل کرنا ہوگا، یورپین یونین کمزور ممالک کو مختلف مد میں امداد فراہم کرتی ہے مگر ایسا موقع کبھی آیا نہیں ہے۔