کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن فور کے 8 مقابلے ہوئے اس دوران ہزاروں شائقین اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے۔
پی ایس ایل کا آغاز ہوتے ہی شہر کی روشنیاں لوٹ آئیں ساتھ ہی انٹرنیشنل کے دروازے بھی کھلتے نظر آرہے ہیں۔
فوٹو گرافی اور میڈیا چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی و فوٹو گرافر حضرات گراؤنڈ کے خوب سے خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے کے خواہش مند تھے اور سب سے اس کی کوشش بھی کی۔
البتہ ایک ایسی تصویر بھی پی ایس ایل کے دوران سامنے آئی جس کی دنیا بھر میں دھوم ہوئی، ہر شخص ہی یہ جاننا چاہتا تھا کہ ڈرون سے لی جانے والی خوبصورت تصویر آخر کس نے لی؟۔
پی ایس ایل ختم ہونے کے تقریباً پانچ روز بعد یہ وہ نوجوان بالآخر سامنے آگیا جس نے ڈرون سے یہ تصویر لی۔
جیو سپر سے تعلق رکھنے والی اور فوٹو گرافی کے شوقین ثاقب فروشی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر انہوں نے اپنے ڈرون میں محفوظ کی۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی اپنی ٹیم کے دیگر محنت کش اراکین کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ حسیب علوی سمیت پوری ٹیم کی کاوشوں کیوجہ سے ہی خوبصورت تصویریں بنانے میں کامیاب ہوئے۔
When everyone is taking pride by showing the beautiful drone images from #PSL4 i take pride by showing my Team behind those beautiful images. @SyedHaseebAlvi n Realtime Productions 😎 pic.twitter.com/WfiRZ54QyM
— Saqib Farshori (@saqibfarshori) March 20, 2019
انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم سمیت ڈرون اور ٹیم کے ممبران کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا اور ثاقب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
