کراچی: جامعہ بنوریہ سائٹ میں ایک روز قبل ختم بخاری کے حوالے سے سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب ختم بخاری کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا مفتی محمد نعیم صاحب کے ہمراہ اچانک اسٹیج پر آئے جس پر تقریب کے شرکاء نے حیرت کا اظہار بھی کیا۔ بعد ازاں جاری کاروائی کو رکواکر مفتی نعیم صاحب نے فورا ڈائس پر آکر فیصل واوڈا اور عمران کی تعریف میں تقریر شروع کردی۔
مفتی نعیم کی تقریر سُن کر قاری محمد عثمان مفتی نعیم کے اس عمل کی وجہ سے احتجاجاً تقریب ختم بخاری شریف سے جانے لگے تو جامعہ بنوریہ کے ناظم مولانا غلام رسول نے انہیں منانے کی بہت کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان صاحب احتجاجاً مفتی محمد نعیم کی تقریر کے دوران ہی وہاں سے چلے گئے۔ سیاست کی دین میں مداخلت پر طلبا اور علمائے اکرام نے افسوس کا اظہار کیا۔
