Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بالی ووڈ‌ اداکار سلمان خان سعودی عرب پہنچ گئے | زرائع نیوز

بالی ووڈ‌ اداکار سلمان خان سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: سلمان خان کے مداحوں نے اس بات کی مصدقہ اطلاع دی ہے کہ دبنگ خان عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

دبنگ خان کی تین تصاویر سامنے اآئیں جن میں وہ سعودی عرب کا ویزہ، ائیرپورٹ اور امیگیریشن کے مقامات پر موجود ہیں جبکہ اُن کے ساتھ ایک بزرگ بھی موجود ہیں۔

بھارت اور سعودی عرب میں موجود سلمان خان کے مداح اُن کی عمرہ ادائیگی پر بہت زیادہ خوش ہے۔

خاندان یا اداکار کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، ذرائع کے نمائندے کی اکھٹی معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ سلمان خان اپنی عبادات کو خاموشی سے ادا کرنا چاہتے ہیں اور اس کا شور نہیں چاہتے۔

فریضہ مقدس کی ادائیگی کے بعد وہ باضابطہ اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے عامر خان عمرہ اور حج ادا کرچکے ہیں اس دوران سعودی عرب میں اُن کی ملاقات جنید جمشید مرحوم، شاہد آفریدی، مولانا طارق جمیل سے بھی ہوئی تھی۔