Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عشرت العباد پر والدہ کے نام کا پلاٹ زبردستی فروخت کرنے کا الزام | زرائع نیوز

عشرت العباد پر والدہ کے نام کا پلاٹ زبردستی فروخت کرنے کا الزام

کراچی: سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد پر اُن کے اپنے سگے بھائی نے پلاٹ پر قبضے اور اُسے زبردستی فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا۔

سندھ کے سابق گورنر کے بھائی اسرار العباد نے اخبار میں اشتہار دے کر مطلع کیا کہ اُن کے بھائی عشرت العباد والدہ کے پلاٹ پر قبضہ کر کے اُسے فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسرار العباد نے روزنامہ امن میں بذریعہ وکیل اشتہار شائع کروایا۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’میرے مؤکل اسرار العباد کے علم میں یہ بات آئی کہ اُن کی مرضی کے بغیر اُن کے بھائی عشرت العباد بذریعہ اٹارنی عامر العباد خان انڈسٹریل پلاٹ نمبر WSA بلاک 14 فیڈرل بی ایریا اسکیم نمبر 16 فروخت کررہے ہیں‘۔

اشتہار میں بتایا گیا کہ مذکورہ پلاٹ کا رقبہ 500 گز ہے اور وہ والدہ کی زیر ملکیت ہے، جس کا شرعی طور پر تمام بہن بھائیوں کا حق ہے مگر عشرت العباد اسے زبردستی فروخت کر کے پیسے لینا چاہتے ہیں۔

اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ پلاٹ کی لین دین کے لیے امن اخبار میں سابق گورنر کی طرف سے آخری نوٹس اشتہار دیا گیا، جبکہ اس کا قبضہ تاحال اسرار العباد کے پاس ہے کیونکہ وہ اس پر فیکٹری چلا رہے ہیں۔

یہ بھی ذکر کیا گیا کہ کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ میں مذکورہ پراپرٹی زبیدہ خاتون (والدہ) کے نام پر ہے، جس پر اسرار العباد کا بھی شرعی حق بنتا ہے، اس لیے خرید و فروخت روکنے اور اپنا شرعی حصہ مانگنے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کررہے ہیں۔

بذریعہ اشتہار آگاہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ پلاٹ لینے والا خود اپنا ذمہ دار ہوگا، کیونکہ زبردستی فروخت کے خلاف اسرار العباد نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں اور بالخصوص عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔