Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نابینا جج یوسف سلیم کی شاندار کارکردگی، بصارت والوں کو پیچھے چھوڑ دیا | زرائع نیوز

نابینا جج یوسف سلیم کی شاندار کارکردگی، بصارت والوں کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور: ملکی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے نابینا سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلے 3 ماہ میں 20 کیسز کے فیصلے کر دیے۔

ملکی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے نابینا جج کی شاندار کارکردگی سامنے آنے لگی، نابینا سول جج یوسف سلیم نے اپنی تعیناتی کے بعد پہلے 3 ماہ میں 20 کیسز کے فیصلے سنائے انہوں نے پہلے ہی ماہ میں تیز ترین ٹرائل کر کے 5 کیسز کے فیصلے کیے۔

نابینا سول جج کو عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار 20 جنوری 2019 کو تعینات کیا گیا تھا، نابینا سول جج یوسف سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ایمانداری سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی ممکن بناتا رہوں گا۔